سعودی عرب میں خواتین کی فٹ بال پریمئیر لیگ کا افتتاح

فٹبال مقابلے 14 ہفتوں تک جاری رہیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ویمن پریمئیر لیگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عرب خواتین کی فٹ بال کے کھیل میں بھی حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ خواتین کے پریمئیر لیگ کا باضابطہ افتتاح دارالحکومت ریاض میں کیا گیا ہے۔

پچھلے سال علاقائی سطح کے خواتین کے پریمئیر لیگ کی لانچنگ کی گئی تھی۔ جسے خواتین کے کھیلوں کے حوالے سے مملکت سعودی عرب کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا گیا تھا۔

اس پریمئیر لیگ میں ریاض الیمامہ، جدہ کی جدہ ایگلز اور دمام کی ایسٹرن فلیمز کو تین چمپئینوں کے طور پر تاج پہننے کا موقع فراہم کیا گیا۔ مجموعی طور پر ریجنل ویمن پریمئیر لیگ میں چار سو خواتین کھلاڑیوں اور سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

جبکہ ریاض کی المملکہ اس وقت کی قومی چمپئین قرار پائی تھی۔ تب سے سعودی فٹ بال فیڈریشن کی ری سٹرکچرنگ نئے سرے سے کر تے ہوئے فٹ بال کی پریمئیر لیگ کو ڈویژن کی سطح تک لایا گا ہے۔

اس وجہ سے باصلاحیت کھلاڑیوں نے نہ صرف مقامی طور پر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے بلکہ بین العلاقائی سطح پر بھی اور دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ اگلے چودہ ہفتوں کے دوران 380500 ڈالر کی انعامی پول کے ساتھ مقابلے نظر آئیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں