سعودی عرب میں تجارتی دھوکہ دہی کے الزام میں دو مقامی اور ایک مصری کو سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت تجارت نے تجارتی دھوکہ دہی کے الزام میں دو مقامی اور ایک مصری باشندے کو قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی طرف سے جارہ کردہ حکم میں انہیں تجارتی دھوکہ دہی خاتمے اور ٹریڈ مارکس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جعلی ٹریڈ مارک والے غیر معیاری تمباکو کی مصنوعات کی فروخت میں ملوث ہونے پر سزا سنائی گئی۔

وزارت تجارت نے ریاض میں فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ عدالتی فیصلے کی تشہیر کی ہے جس میں پہلے مجرم کو نو ماہ کی قید اور دوسرے اور تیسرے مجرم کو چار ماہ کی قید،ان کے دفاتر کو سیل کرنا، سامان ضبط کرنا اور ضبط شدہ مال تباہ کرناہے۔ مصری باشندے کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور اسے کام پر واپس آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی قیمت پر دو اخبارات میں حکم شائع کیا جائے گا۔

وزارت تجارت کو ملاوٹ شدہ شہد فروخت کرنے والے خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی تھی، جہاں سامان لے جانے والی کار پر گھات لگا کر چھاپہ مارا گیا اور سزا یافتہ رہائشی کے قبضے سے 1 کلو ملاوٹ شدہ شہد کی 600 بوتلیں ضبط کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں