بھارت کا جوہری آبدوزسے بیلسٹک میزائل داغنے کا تجربہ

میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے کا صلاحیت کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی بحریہ نے جوہری آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کا تجربہ انجام دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ نے جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا جوہری بیلسٹک میزائل سمندر کی تہہ میں موجود آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا اور اس نئے میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا۔ بھارت جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ امریکا، روس ، برطانیہ ،فرانس اورچین جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزیں رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں