سعودی عرب کی ایک ریزرو میں نمودار ہونے والے سیاہ جانور کی حقیقت کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جنگی حیات کے لیے مختص ایک ریزرو میں ایک عجیب و غریب سیاہ رنگ کا جانور نظر آنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں اس حوالے سے چے مے گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ جنوبی سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے احد رفیدہ گونری کی المریع ریزرو میں دکھائی دینے والے سیاہ جانور کی حقیقت بیان کی ہے۔

وائلڈ لائف سینٹر نے وضاحت کی کہ گزشتہ بدھ 10/12/2022 کو ایک فیلڈ ٹیم کو سائٹ پر بھیجنے کے بعد پتہ چلا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی چیز آوارہ کتوں میں سے ایک کتا ہے۔

انہوں نے میڈیا میں شائع ہونے والی تمام افواہوں کے بارے میں اپنے فالو اپ کی وضاحت کی اور کہا کہ شہریوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ہر تصویر یا ویڈیو پر رائے قائم کرنے سے قبل اس کی اچھی طرح چھان بین کر لینی چاہیے۔

خیال رہے کہ جنوبی سعودی عرب کے ایک پارک میں سیاہ رنگ کے ایک عجیب جانور کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر بحث شروع ہو گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں