استنبول میں 24 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ہفتے کی شام آگ نے ایک 24 منزلہ رہائشی ٹاور کو تقریباً اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے کادیکوئے میں فکرٹیپے کے علاقے میں لگنے والی اس خوفناک آگ کی ویڈیوز شیئر کیں۔

ہوٹل کی نچلی منزل سے لگنے والی آگ تیزی سے اوپر کی منزلوں کی طرف پہنچ گئی اور تیزی سے پھیلتی گئی۔ آگ نے تقریبا پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

استنبول میں فائر ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر لکھا کہ درجنوں فائر فائٹرز نے آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ کو بجھانے کے ساتھ عمارت میں موجود ہرشخص کو باہر نکال لیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں