سعودی عرب کی کمپنی زین کاکاروباری یونٹ پی آئی ایف کے سپرد،ٹاورزکی فروخت کی راہ ہموار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی موبائل ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی زین نے اپنے کاروباری یونٹ زین بزنس لمیٹڈ کی ملکیت پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کومنتقل کردی ہے جس سے کمپنی کے ٹاورزانفراسٹرکچرکی فروخت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

سعودی اسٹاک ایکس چینج تداول کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ نے اس کاروباری یونٹ کا نام تبدیل کرکے گولڈن لیٹیس انویسٹمنٹ کمپنی (جی ایل آئی) رکھ دیا ہے اور اب یہ زین کے ایس اے کے ٹاورزانفراسٹرکچریونٹس کی فروخت کی انچارج ہولڈنگ کمپنی بن جائے گی۔

پی آئی ایف کے زیرِقیادت کنسورشیم کو 8،069 ٹاور اثاثوں کی فروخت کی منظوری فروری میں دی گئی تھی اور اس معاہدے کی مالیت80 کروڑڈالر سے کچھ زیادہ تھی۔اثاثہ جات کی خریداری کے معاہدے کے تحت زین سعودی کو 2.4 ارب ریال کی نقد رقم اور جی ایل آئی میں 20 فی صد حصص ملیں گے۔

معاہدے کے تحت تمام یونٹس کومالی انتظام کی تکمیل سے 18 ماہ کے اندرجی ایل آئی کومنتقل کرنے کی ضرورت ہوگی،اس وقت تک کم سے کم 3000 سائٹس پہلے ہی منتقل ہوجانی چاہییں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں