خوفناک ریچھ کی زبردست ہوشیاری، 14 سیکنڈ کی ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بہت سے لوگ اس وقت حیران رہ گئے کہ ایک خوفناک قطبی ریچھ نے کیا زبردست سمجھداری کا مظاہرہ کیا کہ ویڈیو کو کچھ عرصہ میں 20 لاکھ افراد نے دیکھ ڈالا اور ریچھ کی تعریف بھی کی۔

سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر گرد ش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سست سفید قطبی ریچھ نے کس طرح اپنے آپ کو جمے ہوئے پانی پر پھینکا اور رینگتے ہوئے پانی کے اوپر سے گزر گیا۔ ریچھ نے کمال ہوشیاری دکھائی کہ قدموں سے جمے ہوئے پانی پر سے نہیں گزرا کہ اس پانی کے اوپر جمی ہوئی برف کی تہ نہ ٹوٹ جائے اور اسے پانی میں ڈوبنا پڑ جائے۔

14 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قطبی ریچھ کس طرح خود کو جمے ہوئے پانی پر ڈال کر رینگ کر آگے بڑھتا ہے اور اپنی سکیٹنگ جاری رکھتا ہے اور جمے ہوئے پانی کے دوسرے کنارے پرپہنچتا تو دوبارہ کھڑا ہوجاتا ہے اور پھر سے قدموں پر چلنے لگتا ہے۔

"Tansu Yi" اکاؤنٹ سے شائع ہونے والی اس ویڈیو میں ایک تبصرے بتایا گیا کہ کہ قطبی ریچھ جانتے ہیں کہ کس طرح کی صورتحال میں خود کو چپٹا بنانا ہے تاکہ پتلی برف پر دباؤ نہ پڑے اور برف ٹوٹنے سے بچ سکے۔

ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی اور کمیونیکیشن سائٹس پر سرگرم افراد نے ریچھ کی حرکت کی تعریف کی اور پورے معاملہ کی اپنے طور پر وضاحت بھی دی۔

کچھ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ فزکس کا ایک سادہ سا قانون ہے جسے ’’ دباؤ کا قانون‘‘ کہتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ زمین پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے جسم کے رقبے کو ایک مخصوص حصے پر تقسیم کردیا جائے۔ ریچھ نے بھی اسی قانون کا استعمال کیا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں فلمائی گئی تھی تاہم کچھ لوگوں کے خیال میں اسے حال ہی میں انٹارکٹیکا میں فلمایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں