قطر:فٹ بال عالمی کپ کے میچوں کے قریباً30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فٹ بال کی عالمی فیڈریشن تنظیم (فیفا) کے صدر گیانی انفینٹینو اور عالمی کپ کے منتظمین نے بتایاہے کہ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل میچوں کے قریباً30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

ورلڈ کپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کولن اسمتھ نے دوحہ میں سوموار کوایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ اب تک 28 لاکھ 90 ہزارٹکٹ فروخت ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ قطر، امریکا اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے فٹ بال شائقین نے ٹکٹ خرید کیے ہیں۔

انفینٹینو نے ایک ریکارڈ شدہ وڈیو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے مہمان نوازی کے 240،000 پیکج فروخت کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر مشرقِ اوسط فٹ بال کے کسی بڑے عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں