موت سے بال بال کیسے بچا جاتا؟ شہری بے ہوش ہوکر پٹریوں پر گیا، صرف 3 میٹر کے فاصلہ پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی میں ایک شخص کے حادثہ سے بال بال بچنے نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کرکے رکھ دیا۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کا محاورہ یہیں پر صادق ہوتا دکھائی دیا۔ انقرہ کے مضافاتی سٹیشن پر ایک شخص اچانک بے ہوش ہوکر پلیٹ فارم سے نیچھے ٹرین کی پٹریوں گر گیا۔ ایکسپریس ٹرین کی آمد کو دیکھ کر اس کی موت یقینی محسوس ہونے لگی۔ لیکن ہوا یہ کہ ٹرین اس سے صرف 3 کی مسافت پرپہنچ کر رک گئی اور اسے بچا لیا گیا۔

انقرہ کے قریب "سنکن" ٹرین سٹیشن پر مسافر اس شخص کو پٹری سے اٹھانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس سٹیشن کا پلیٹ فارم دو میٹر اونچا ہے۔ گرنے والا یہ شخص بے ہوش ہوچکا تھا۔ تاہم دیگر مسافروں نے اسے پٹریوں سے ہٹا لیا۔

ایک ترک شہری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں ٹرین سٹیشنوں پر مسافروں کی بڑی تعداد کی وجہ سے روزانہ ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے ریلوے نیٹ ورک سے مطالبہ کیا کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیں کہ لوگ پلیٹ فارمز سے نیچے نہ گریں۔

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ترکی میں کچھ ٹرین سٹیشنوں کو باقاعدہ دیکھ بھال اور فٹ پاتھوں کے رقبے میں اضافے کی ضرورت ہے۔

ترک اخبارات میں بتایا گیا کہ ٹرین ڈرائیور کے ساتھ ایک مکینک نے اسے ٹرین کے سٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ایک شخص کے پٹری پر گرنے کے بارے میں خبردار کردیا تھا۔ اسی وجہ سے ڈرائیور شہری کے گرنے کے مقام سے صرف 3 میٹر قبل ٹرین روکنے میں کامیاب ہوگیا۔

بعد ازاں گرنے والے شخص کو اس جگہ سے ہٹا دیا گیا اور ٹرین نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں