امریکی خاتون اول کی فٹ میچ میں آمد پرشدید نعرے بازی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فاکس نیوز کی خبروں کے مطابق اتوار کو فلاڈیلفیا ایگلز اور ڈلاس کاؤبای کے درمیان کھیل کے دوران امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو وہاں پر موجود لوگوں کے نعروں نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

امریکی صدر کی اہلیہ فلاڈیلفیا ایگلز کی اعزازی کپتان منتخب ہوئیں لیکن جب وہ میچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے میدان میں داخل ہوئیں تو ٹیم کے شائقین نے شدید نعرے بازی کی۔

دریں اثنا فاکس نیوز نے اشارہ کیا کہ کھیلوں کے ایونٹ میں جل بائیڈن کی شرکت وائٹ ہاؤس کے کینسر مون شاٹ اقدام کو فروغ دینے کی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایک ویکسین پر مبنی کینسر امیونو تھراپی تیار کرنا ہے۔

جِل بائیڈن نے فٹ بال کے میدان میں کینسر کے متعدد مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں