برطانیہ:مانچسٹر میں قونصل خانہ میں احتجاجی کی پٹائی پر چینی ناظم الاموردفترخارجہ طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ نے مانچسٹرشہر میں واقع چینی قونصل خانے کے احاطے میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص پر تشدد کے واقعے کے بعد لندن میں چین کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ جیسی نارمن نے دارالعوام میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سیکرٹری خارجہ نے لندن میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اوران سے اس واقعہ پر حکومت کی گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔نیزان سے قونصل خانے کے عملہ کے اقدامات کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

مانچسٹر میں چینی قونصل خانے کے عملہ نے احاطے کے باہر مظاہرے میں شریک ایک شخص کوپکڑ لیا تھا اور پھر وہ اسے گھسیٹتے ہوئے اندر لے گئے تھے جہاں اسے مبیّنہ طور پر مارا پیٹا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں