تکنیکی خرابی: لڑاکا طیارہ روس کی ایک عمارت میں گھس گیا، 13 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی روس میں ایک اپارٹمنٹس کی 9 منزلہ عمارت میں اس وقت آگ لگ گئی جب ایک سخوئی لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرتے ہئے اس عمارت میں گھس گیا۔ عمارت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی، 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی حکام نے منگل کو اعلان کیا کہ سخوئی-34 لڑاکا طیارے کے گرنے اور ایک اپارٹمنٹ میں گھس جانے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ یوکرین کی سرحد کے قریب پیش آیا۔

ہنگامی حالات کی وزارت نے اعلان کیا کہ ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے تلاش کا کام مکمل کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

طیارے کے ایندھن سے عمارت میں آگ لگ گئی

روسی حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق صرف 3 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم ملبے کے نیچے تلاشی کے بعد مزید 10 لاشیں مل گئیں اور مرنیوالوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ اس 9 منزلہ عمارت میں تقریباً 900 افراد رہتے تھے۔

طیارے کے ایندھن کی وجہ سے عمارت میں زبردست آگ لگ گئی جس سے اس کی 5 منزلیں تباہ ہو گئیں۔

لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جب وہ حادثے کا شکار ہوگیا ، پائلٹ خود کو باہر پھینکنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے یوکرین کی سرحد کے قریب کراسنوڈار کے علاقے میں پیش آیا ۔ طیارے کے ٹیک آف کے وقت انجنوں میں آگ لگ گئی تھی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں