برطانوی جاسوس طیارے کے نزدیک روسی جنگی طیارے کا میزائل گر گیا

روس نے میزائل گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتادی۔ برطانوی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روسی لڑاکا طیارے نے غیر مسلح برطانوی جاسوسی طیارے کے نزدیک جا کر میزائل گرا دیا تھا ۔ برطانوی جاسوس طیارہ بحر اسود پر بین الاقوامی فضائی حدود میں محو پرواز تھا۔

برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے بات جمعرات کو بتائی ہے ۔ وزیر دفاع کے مطابق یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا تھا تاہم برطانوی طیارہ محفوظ رہا۔

وزیر دفاع نے برطانوی پارلیمنٹ کو بتایا کہ روس نے میزائل چھوڑنے کے اس واقعہ کو بعد ازاں تکنیکی خرابی کے سبب قرار دیا تھا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا اب برطانوی جاسوس طیاروں کے ساتھ جنگی طیارے بھی حفاظت کے لیے ہمراہ ہوتے ہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا اس واقعے کے بعد برطانوی جاسوس طیارے نے اپنی معمول کی گشت معطل کر دی اور روسی وزیر دفاع کو اس واقعے پر برطانوی پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا ۔

بین ویلس نے کہا روس کی جانب سے اس اظہار تشویش پر دس اکتوبر کو جواب دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ۔' روس نے اس بارے میں تحقیقات شروع کرائی ہیں کہ یہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ایس یو 27 میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے پیش آیا۔'

برطانوی وزیر دفاع نے کہا ' روس نے اس واقعے کے ہونے کو تسلیم کیا ہے یہ واقعہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا تھا۔' اب برطانوی طیاروں کی پرواز کے ساتھ جنگی جہاز بھی ہمراہ جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں