دل دہلا دینے والے لمحات، ٹرک نے بچی کو روند ڈالا، پھر کیا ہوا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کی سانسیں روک کر رکھ دی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹی بچی مصر میں ایک تنگ گلی کھیل رہی ہے۔

اسی دوران ایک ٹرک موڑ کاٹتا گلی میں داخل ہوا اور بظاہر ڈرائیور کو گلی میں موجود بچی کا احساس تک نہ ہوا۔ ڈرائیور نے ٹرک بچی کے اوپر سے گزار دیا۔

تاہم ٹرک جب گزر کر آگے چلا گیا تو حیران کن طور پر بچی بچ گئی ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر ویڈیو کو بڑے پیمانے پر دیکھا گیا اور دیکھا گیا کہ کس طرح بچی ٹرک کے نیچے تو آئی تاہم ٹرک کے کسی ٹائر تلے آنے سے محفوظ رہی اور اللہ کی قدرت سے پھر اٹھ کھڑی ہوئی ۔ بچی کے زندہ بچ جانے کو صارفین نے ایک معجزہ شمار کیا۔

بعض صارفین نے اس موقع پر ماں کے رد عمل پر بھی حیرت کا اظہار کیا جو لاتعلق دکھائی دے رہی تھی، حالانکہ موت نے ان کی بیٹی کو تقریبا اچک لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں