روسی عدالت سے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کی 9 سال قید کی سزا برقرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل منگل کو ایک روسی عدالت نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرینر کی جانب سے منشیات رکھنے کے مقدمے میں دائر کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا اور اس کی نو سال قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

پولیس نے دو بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ گرینر کو 17 فروری کو ماسکو کے ہوائی اڈے پر بھنگ کے تیل پر مشتمل الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے پر گرفتار کیا، جس پر روس میں پابندی ہے۔ 4 اگست کو اسے نو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

گرینر کو ماسکو کے باہر نووائے گرشینو میں واقع اس کے حراستی مرکز سے دارالحکومت کے قریب کراسنوگورسک میں اپیل کورٹ کے ججوں کے سامنے ایک ویڈیو بیان دینے کی اجازت دی گئی۔

گرینر نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے لیے آٹھ ماہ تک حراست میں رہنا اور دو ٹرائلز سے گزرنا کتنا دباؤ تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ "میں نے بمشکل مقررہ مقدار (بھنگ کے تیل کی) سے تجاوز کیا۔ جن لوگوں نے زیادہ سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ان کو مجھ سے کم (سزا) دی گئی۔ "

گرینر نے عدالت کے فیصلے سے پہلے غلطی کے لیے معافی مانگی۔ اس نے اپنے پہلے ٹرائلز میں کہا تھا کہ"میں ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں