سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے تحت پانچ علاقائی سرمایہ کارکمپنیوں کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے زیراہتمام اردن، بحرین، سوڈان، عراق اورعُمان میں پانچ علاقائی سرمایہ کارکمپنیوں کے قیام کااعلان کیا ہے۔

پی آئی ایف نے قبل ازیں اگست میں مصر میں سعودی، مصری سرمایہ کارکمپنی (ایس ای آئی سی) کا آغاز کیا تھا۔یہ چھے کمپنیاں انفراسٹرکچر، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال، مالیاتی خدمات، خوراک اورزراعت اور ٹیلی مواصلات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں 90 ارب ریال (24 ارب ڈالر) تک کی سرمایہ کاری کا ہدف مقررکریں گی۔

ان نئی پانچ کمپنیوں کے قیام کا اعلان ولی عہد نے الریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں کیا ہے۔ یہ تمام کمپنیاں پی آئی ایف کی سرمایہ کاری شراکت داریوں کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے میں مدد کریں گی۔

یہ اعلان پی آئی ایف کی حکمتِ عملی کا عکاس ہے۔اس کا مقصد مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔نیزپائیدار آمدنی حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے تک تزویراتی معاشی شراکت داری قائم کرنا ہے تاکہ مملکت کے ویژن 2030 میں بیان کردہ معیشت کو متنوع بنانے کے اہداف میں کردار ادا کیا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں