امریکی صدرجوبائیڈن رات گئے ٹی وی آٹو شو میں فراٹے بھرتی کارچلاتے ہوئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی رات دیر گئے ایک ٹی وی آٹو شو میں ایک فراٹے بھرتی کار میں سواری کی ہے۔اس مشق نے ڈیموکریٹ صدرکو الیکٹرک کار کے مستقبل کواجاگرکرنے کا موقع فراہم کیا ہے اوراپنے پیارے ، گیس سے چلنے والے ماضی کی یادیں تازہ کرنے کا بھی موقع فراہم کیا ہے۔

’’جے لینو کے گیراج‘‘ میں دکھائے جانے والے اسپیڈومیٹر میں بائیڈن کو 1967ماڈل کی اپنی برقی تبدیل شدہ کارویٹ اسٹنگرے کو 118میل (190 کلومیٹر) فی گھنٹا کی رفتار تک پہنچتے دکھایا گیا ہے ۔

اناسی سالہ صدر، جن کی پارٹی کو آیندہ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس میں اکثریت کے حصول کے لیے زبردست معرکہ درپیش ہے،ایک مختلف قسم کی دوڑ میں تھے،انھوں نے اپنی کلاسک سواری کو 2015 کارویٹ کے مقابلے میں لاکھڑا کیا۔

دوستانہ کاردوڑ سیکرٹ سروس کے تربیتی مرکز میں منعقد کی گئی تھی اور اس میں سابق وزیرخارجہ اوراعلیٰ جرنیل کولن پاول کے بیٹے بھی شریک تھے۔انھوں نے 2016 میں اسی طرح کی کاروں کے سیٹ میں اس وقت کے نائب صدرجوبائیڈن کا مقابلہ کیا تھا۔

نیلے رنگ کی پولو شرٹ میں ملبوس اور دھوپ کے چشموں پہنے بائیڈن سنسنی سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔ یہ سخت حفاظتی قوانین سے بچنے کا ایک نادر موقع تھاجو صدور کو کار کے پہیے کے پیچھے جانے سے روکتا ہے۔

لیکن بائیڈن نے شو کا زیادہ تروقت کامیڈین لینو کے ساتھ الیکٹرک کارانڈسٹری کے مستقبل اور اس میں ان کی صدارت کے تحت کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے گزارا۔

الیکٹرک فورڈ ایف 100 ٹرک میں ایک ساتھ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بائیڈن نے لینو کو بتایا کہ حکومت ریاست ہائے متحدہ امریکا کے طول وعرض میں پچاس لاکھ چارجنگ اسٹیشنوں کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور وہ ایک ساحل سے دوسرے ساحل تک سڑک کے تمام سفر کو برقی بنانے کے قابل بنائے گی۔یہ اقدام کھیل کا پانسا پلٹنے والا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں