سعودی سیاحت اتھارٹی کے فٹ بال ورلڈ کپ کے سفر کی سہولت کے لیے پلیٹ فارم کاآغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی (ایس ٹی اے) نے قطر میں ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ کو دیکھنے کے لیے جانے والوں کے سفر کو آسان بنانے کی غرض سے 'ہیئرفاریو' کے عنوان سے ایک آن لائن پلیٹ فارم کا آغازکیا ہے۔

ایس ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ہیئرفاریو‘پلیٹ فارم ایک گائیڈ ہے جو مملکت میں ان تمام شہریوں، مکینوں اور زائرین کے لیے نقل وحمل اور سفری خدمات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جوورلڈ کپ کے میچوں کو دیکھنے کے لیےقطر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گائیڈ میں مملکت کے سیاحتی مقامات اور سعودی عرب میں ہونے والی تقریبات کی فہرست بھی شامل ہے۔نیا پلیٹ فارم مختلف سرکاری حکام جیسے داخلہ ، کھیلوں اور نقل و حمل کی وزارتوں کے مابین مربوط ہے۔

قطر میں فیفاورلڈ کپ 2022 20 نومبرسے شروع ہو رہا ہے، خطے اور بیرون ملک سے بہت سے شائقین فٹ بال کے عالمی مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے دوحہ جانے کی تیاری پکڑرہے ہیں۔مشرق اوسط کے کسی ملک میں پہلی مرتبہ فٹ بال کا عالمی کپ ٹورنا منٹ ہو رہا ہے۔

قطر میں ورلڈکپ کے میچوں کو دیکھنے یا تقریبات میں شرکت کے لیے جانے والوں کے پاس حیا کارڈ کا ہوناضروری ہے اور سعودی عرب سے قطر جانے والے ہر شخص کے لیے ایک ضروری ذاتی دستاویز ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اگست میں اعلان کیاتھا کہ ای ویزا حاصل کرنے کے بعد ورلڈ کپ کے آغاز سے 10 دن قبل حیا کارڈ کے ساتھ آنے والے زائرین کا مملکت میں خیرمقدم کیا جائے گا۔

ایسے ویزا کے حاملین کو 60 دن تک سعودی عرب میں رہنے کی اجازت ہوگی۔اس مدت کے دوران میں وہ اپنے کارآمد ویزے کے ساتھ کئی بارمملکت میں داخل ہوسکتے اور یہاں سے بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں