سعودی عرب:جامعہ شاہ عبدالعزیزکے صدرغبن کے الزامات پرعہدے سے برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز ایک شاہی فرمان کے ذریعے شاہ عبدالعزیزیونیورسٹی کے صدر کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے اپنے عہدے کے غلط استعمال پربرطرف کردیا ہے۔

سعودی پریسی ایجنسی کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ اوورسائٹ اینڈاینٹی کرپشن اتھارٹی کی اس رپورٹ کی بنیاد پرکیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عبدالرحمٰن عبید ایوبی جامعہ شاہ عبدالعزیزکے فنڈزمیں خردبرد، منی لانڈرنگ اور جعل سازی کے جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

ایس پی اے نے مزیدکہا کہ اب نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی اے آئی ایوبی کے خلاف ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں