سعودی عرب میں 68.7 ٹن منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی بارڈر گارڈ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری ترجمان کرنل مسفر القرینی نے انکشاف کیا کہ نجران، جازان، عسیر، تبوک اور مکہ المکرمہ کے علاقوں میں سرحدی محافظوں نے زمینی گشت کے دوران سمگلنگ کی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران 68.7 ٹن نشہ آور قات، 509 کلو گرام چرس اور ایک لاکھ 53 ہزار 771 ممنوعہ ادویات کی گولیاں پکڑی گئیں۔

سرحدی سکیورٹی فورسز نے 165ملزموں کو پکڑا جن میں 53 سعودی شہری اور 112 افراد سرحدی سلامتی کے نظم کی خلاف ورزی کرنے والے بھی شامل تھے۔

گرفتار کئے گئے افراد میں 65 یمن، 38 ایتھوپیا، 6 صومالیہ اور 3 ایریٹیریا کی شہریت رکھتے تھے۔ ان سب کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے ممنوعہ اشیا کی روک تھام کی اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں