پوتین: سعودی ولی عہد تیل کی منڈیوں میں توازن کی حمایت کرتے ہیں

سعودیہ کیساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے، برکس بلاک میں اس کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں: روسی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان تیل کی منڈیوں میں توازن کی حمایت کرتے ہیں اور یہ استحکام توانائی کی منڈیوں کے لیے اہم ہے۔

"رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق پوتین نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روس کی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ روس "برکس" گروپ میں سعودیہ کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ انہوں نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اگلے ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ 15 اور 16 نومبر کو ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے نہ بھی گئے تو ایک اعلی سطح روسی وفد بھیج دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں