پوتین نے یوکرین پر اپنے حملے کو عالمی نظام کی تبدیلی کا حصہ قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کا "یوکرین پر حملہ پورے عالمی نظام کی تبدیلی کا حصہ ہے۔"

’اے ایف پی‘ کے مطابق پوتین نے ماسکو میں والڈائی فورم میں کہا کہ "ہم ایک تاریخی لمحے پر ہیں۔ بلاشبہ ہم 1945 کے بعد سے سب سے خطرناک، اہم ترین، غیر متوقع دہائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب دنیا کی قیادت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، لیکن وہ شدت سے کوشش کر رہا ہے، دنیا کے زیادہ تر لوگ اسے قبول نہیں کر سکتے۔

پوتین نے کہا کہ یوکرین پر حملہ پورے عالمی نظام کی اس تبدیلی کا حصہ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ "روس مغرب کو چیلنج نہیں کرتا ہےلیکن صرف اپنے وجود کے حق کا دفاع کرتا ہے۔ انہوں نے امریکا اور مغرب پر الزام لگایا کہ وہ روس کو تباہ کرنا اور اسے نقشے سے مٹانا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں