سعودی شہر جازان میں 263 کلوگرام منشیات پکڑی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جازان پولیس نے ایک شخص کو 263 کلو گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ شخص اپنی گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات رکھ کر لے جارہا تھا۔

مبینہ طور پر یہ شہری کھٹ پلانٹ کے نام سے معروف منشیات لے کر جا رہا تھا۔ اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے روک کر اس کی تلاشی لی تو گاڑی سے منشیات برآمد ہو گئی۔

منشیات قبضے میں لینے اور شہری کو گرفتار کیے جانے کے بعد متعلقہ حکام اس شہری سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں