مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کیلیے الگ دروازے مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس کے کمانڈر کرنل ڈاکٹر عطیہ الغامدی نے کہا ہے کہ خصوصی فورس انسانی ہجوم کا انتظام کرتی ہے اور اہنے فرائض اور ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کررہی یے۔ مطاف میں ہموار نقل وحمل اور انسانی حفاظت کے اقدامات بھی ہمارے کاموں میں شامل ہے۔

انہوں نے وزارت داخلہ کے سنان اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ معتمرین کے لیے کئی مخصوص راستے مختص کر دئیے گئے ہیں جن میں باب السلام، باب شاہ فہد اور باب اجیاد شامل ہیں۔

کرنل الغامدی نے مزید کہا کہ دوسری سعودی توسیع کے دروازے اور تیسرے سعودی توسیع کے دروازے نمازیوں کی آمد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ہم اللہ کے مقدس گھر کے زائرین کو دعوت دیتے ہیں کہ امن و سکون کو برقرار رکھنے کیلیے عمرہ کی مخصوص تاریخوں اور مناسب اوقات کا دھیان رکھا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں