مسجد نبوی میں نمازیوں کی طرف سے سعودی حسنِ انتظام کی تعریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مختلف ممالک سے آنے والے زائرین نے مسجد نبوی میں مملکت سعودیہ کی طرف سے فراہم کر سہولتوں اور حسن انتظام کی تعریف کی ہے۔ زائرین نے کہا مسجد نبوی میں جس قدر سہولت اور آسائش فراہم کی گئی ہے اس سے ادارے کی مملکت سعودیہ کی غیر معمولی وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان زائرین میں عراق و الجزائر وغیرہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔

عراق سے تعلق رکھنے والے جاسم محمد خلیل نے کہا کہ مسجد نبوی میں نماز کے لیے آنے والے زائرین کو ملنے والی سہولیات ادارے کی طرف سے زائرین کی خدمت میں دلچسپی کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔

الجزائر سے تعلق رکھنے والے طاہر عیسیٰ نے مملکت سعودیہ کی طرف سے زائرین کو ملنے والی سہولیات اور آرام ملنے پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مملکت سعودیہ کی سلامتی اور استحکام برقرار رہے۔

ایمان مہدی نے مسجد نبوی میں زائرین کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کے انسانی اور اخلاقی سلوک کی تعریف کی۔ مزید کہا کہ سکیورٹی کارکنان زائرین کی خدمت کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں