یوکرین کے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے: روسی وزارت دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز روسی افواج نے صوبہ زاپو ریزیا کے علاقے ’’نوفوتروتروئتس کویہ‘‘ میں یوکرین کا ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

وزارت کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی افواج نے خارکوف کے علاقے میں "سٹیپووایا نوووسیلوکوئے" کے دیہاتوں میں یوکرائنی فورسز کی 4 کمانڈ پوسٹوں پر بمباری کی، ڈونیٹسک میں "کولوڈیسی"، "ٹریوونوکا" اور کھیرسن کے علاقے میں "آندریوکا" کے علاقوں میں بمباری کی گئی۔ اس کے ساتھ یوکرین کے 186 علاقوں میں 62 فائرنگ یونٹس کی پوزیشنوں پر اہلکاروں اور فوجی سازو سامان کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرینی افواج نے کوبیانسک کے محور میں خار کیف کے علاقوں "نیکولائیوکا" اور "اورلینکا" کے دیہات کی سمت میں روسی ٹھکانوں پر حملے کئے تاہم ان حملوں کو پسپا کردیا گیا۔ روسی فورسز کی کارروائیوں میں 60 یوکرینی فوجی اور عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ایک ٹینک، 6 بکتربند گاڑیاں اور 3 ٹرک تباہ ہوگئے ہیں۔

روسی فضائی حملوں نے یوکرین کے دفاعی ادارے کو بھی نشانہ بنایا جو یوکرین کی مسلح افواج کے لیے ٹھوس راکٹ ایندھن، دھماکہ خیز مواد تیار کرتا ہے۔

انہوں نے کھیرسن اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں روسی فضائی دفاع نے 4 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کیا۔ اس علاقے میں امریکی ہیمارس لانچرز سے داغے گئے 6 میزائلوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں