یوکرین کے لیے 275 ملین ڈالر کی مزید امریکی فوجی امداد کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکہ نے یوکرین کے لیے نئی جنگی امدادی کھیپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امدادی کھیپ 275 ملین ڈالر مالیت کی ہوگی۔ یہ اعلان امریکہ کی طرف جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔

اس امریکی اعلان کے بعد اب تک یوکرین کے لیے امریکی امدادی فوجی امداد کی مجموعی مالیت ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ امریکہ کی طرف سے یہ جنگی امداد جنوری 2021 سے لے کر اب تک دی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا مجھے صدر نے اپنے چوبیسوٰیں ڈرا ڈاون اختیار کے تحت دی گئی اجاز کے تحت یہ اعلان کر رہا ہوں۔ اگست 2021 سے اب تک یوکرین کے لیے ڈرا ڈاون کے حوالے سے امداد دی جارہی ہے۔'

بلنکن نے مزید کہا ڈرا ڈاون کے تحت یوکرین کو دی جانےوالی یہ امداد پینٹا گون کی انوینٹریز میں سے ہے۔ ہم یوکرین کو فضائی دفاع کا نطام دینے کے لیے بھی کوشش اور تیاری کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی فضائی دفاع کے سسٹم NASAMS کے دو ابتدائی یونٹ تیار کیے جا چکے ہیں جو یوکرین کے اگلے ماہ حوالے کر دیے جائیں گے۔'

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں کہ امریکی اتحادی ممالک اپنا دفاعی نظام بھی یوکرین کو فراہم کریں۔

واضح رہے روس نے رواں سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ تب سے اب تک اسے اربوں دالر کی امداد دی جا چکی ہے۔

پینٹا گون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے بتایا تھا کہ اس امدادی پیکج میں HIMARS 155 ایم ایم توپ کے گولوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹینک شکن سسٹم اور دوسرا چھوٹا اسلحہ بھی شامل ہے۔ چار سیٹلائٹ انٹیناز بھی اس فوجی امدادی پیکج میں شامل کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں