بحرین:سیمی فائنل میں سعودی ٹینس اسٹارالحقبانی نے اسرائیل کی ازابیل بلاؤس کو ہرادیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین میں جاری جے فائیو عیسیٰ ٹاؤن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سعودی ٹینس اسٹار یارا الحقبانی نے اسرائیل کی ازابیل بلاؤس کو شکست دے دی ہے۔

اب سترہ سالہ سعودی کھلاڑی کا آج اتوار کو فائنل میں روس کی تمارا ارماکوفا سے مقابلہ ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی درجہ بندی میں 946 ویں نمبر پر موجود الحقبانی نے 2589 ویں نمبر کی 14 سالہ ازابیل کو دو سیٹ میں 6-1 اور 6-0 سے شکست دی ہے۔

فائنل میں ارماکوفا ان کے لیے ایک سخت حریف ثابت ہوسکتی ہیں۔ وہ آئی ٹی ایف کی درجہ بندی 634 ویں نمبرپر ہیں اور ان کے اپنے 21-21 کے ریکارڈ کے برعکس ،ٹینس کے 33 عالمی مقابلوں میں فاتح رہی ہیں اور 24 میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کہاجارہا ہے کہ الحقبانی نے اس وقت اپنی برتری برقراررکھی تھی جب دونوں نے 2021 میں جے 4 آئی ایس اے ٹاؤن کے دوسرے راؤنڈ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلا تھا۔

الحقبانی سنہ 2004 میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ پیشہ ورانہ سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں۔مملکت میں حالیہ برسوں میں کھیلوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اصلاحات کی ایک لہر کے دوران میں خواتین پربہت سی پابندیاں قانونی اور معاشرتی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں