کریمیا میں فائرنگ کی مشق کے دوران روسی صحافیہ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے سرکاری میڈیا کے لیے کام کرنے والی ایک صحافیہ کریمیا کے ایک تربیتی مرکز میں فائرنگ کی مشق کے دوران ہلاک ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ روس نے جزیرہ کریمیا کو سنہ2014ء میں ضم کرلیا تھا۔

میڈیا آؤٹ لیٹ اور روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سویتلانا بابائیفا جو کریمیا میں "روس-سِگڈونیا" گروپ کی شاخ چلاتی تھیں "کریمیا کے ایک فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کی مشق کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی ہیں۔

کئی سال تک بابائیفا نے اس عوامی گروپ میں کام کیا، جس میں RIA نووستی نیوز ایجنسی بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی اس کا کام سپوتنک گروپ میں بھی رہا ہے اور وہ لندن اور امریکہ میں میڈیا کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

دمتری کیسیلیوف جو اس گروپ کو چلاتے ہیں اور روسی پروپیگنڈے کے ستونوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، نے ساتھی صحافیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اطہار کوتے ہوئے مقتولہ کو روس دوست قرار دیا۔ انہون ن کہا کہ ہماری مقتول ساتھ روس کی مضبوط دوست اور یوکرین جنگ میں ہماری بہترین حامی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں