آئی سی سی کے پراسیکیوٹرکوافغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں نے پیر کے روز پراسیکیوٹر کریم خان کو افغانستان میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات گذشتہ دوسال سے تعطل کا شکار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے شائع کردہ فیصلے کے مطابق ججوں نے قرار دیا ہے کہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے کیونکہ کابل فی الحال اپنے وعدے کے مطابق آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبیّنہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا ہے۔

گذشتہ سال اگست میں، طالبان کی حکمرانی کے آغاز کے وقت پراسیکیوٹر کریم خان نے عالمی عدالت کے ججوں پر زور دیا تھا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کی اجازت دیں۔انھوں نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ استغاثہ امریکی افواج اور افغان حکومت کے فوجیوں کی جانب سے مشتبہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو’’عدم ترجیح‘‘ دے سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں