ادارہ امور حرمین شریفین کی عمارت میں یادگار ’’شاہ سلمان دیوار‘‘ کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور چلانے والے ادارے کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے مکۃ المکرمہ میں ادارے کی عمارت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی یادگار دیوار کا افتتاح کردیا۔ یہ اقدام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کے آٹھ سال منانے کی مناسبت سے کیا گیا۔

شیخ السدیس نے کہا: "ہم چیلنجوں کی دنیا میں ہیں، نفرت اور حسد کرنے والے لوگ ان عظیم نعمتوں کے بھی منتظر ہیں جن سے ہم اس وقت لطف اندوز ہو رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم وفاداری کے ساتھ اپنے دشمنوں کے لیے ایک مضبوط عمارت اور ٹھوس ڈھال بن جائیں۔ حکمرانوں کا حکم سننا اور ان کی اطاعت کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

جنرل صدر نے حرمین شریفین کے امور کے ادارے کو تاکید کی کہ وہ بیعت کی ثقافت کو پھیلائے اور اپنے ملازمین کے دلوں میں بسائے تاکہ ہم اس ادارے کے ساتھ پختگی سے منسلک رہیں۔ انہوں نے کہا اے اللہ ہم آپ سے بیعت کی تجدید کرتے ہیں۔ آپ کیلئے سمع و طاعت کا اقرار کرتے ہیں اور اس ملک میں پھیلائی گئی دشمنی کی لہر الگ ہوتے ہیں۔

جنرل صدر نے کہا سوشل میڈیا پر ہمارے ملک سے متعلق بدنیتی پر مبنی افواہوں کے مقابلہ کرنے کیلئے ضرورت ہے ہم سب اس کے آگے ناقابل تسخیر ڈھال بن جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی قیادت، اپنے ملک، اپنی یکجہتی اور مشکلات کے وقت میں اپنائی گئی اپنی یکجہتی پر رشک آتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں