ایلون مسک اب کیا ٹوئٹر پر اکائونٹ ویریفائی کرنے کی ماہانہ فیس لیں گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک امریکی ارب پتی ایلون مسک کے مطابق ٹوئٹر کے اکائونٹ ویریفائی کرنے کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایلون نے ایک ٹوئٹ میں مزید تفصیلات دیئے بغیر کہا کہ "اکائونٹ ویریفیکشن کا عمل از سر نو شروع کیا جائے گا۔"

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی نئی انتظامیہ اکائونٹ کی تصدیق کے نشان 'بلیو ٹک' کے لئے ماہانہ 4٫99 ڈالر کی فیس عائد کرنے کا سوچ رہی ہے۔

ایک اور امریکی جریدے 'The Verge' کے مطابق یہ فیس 5 سے لے کر 20 ڈالر ماہانہ تک ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں