برازیلین صدر کی اہلیہ اسرائیلی پرچم والی شرٹ پہنے سامنے آگئیں

مشل یہودی نہیں ، اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ ان کا کوئی تعلق بھی ظاہر نہیں ہوا: ماہرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

برازیل کے سبکدوش ہونے والے صدر جیر بولسونارو کی اہلیہ نے اتوار کو صدارتی عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالا۔ انھوں نے پولنگاسٹیشن میں ووٹ ڈالا تو اسرائیلی پرچم والی کڑھائی والی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ اسرائیلی پرچم والی شرٹ پہننے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، واضح رہے ان کے شوہر نے قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ’’ریو ڈی جنیرو‘‘ میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اپنے 67 سالہ شوہر سے 26 سال چھوٹی مشیل بولسونارو صبح سویرے دارالحکومت برازیلیا کے قریب ایک ووٹنگ سینٹر میں نمودار ہوئیں ۔ ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے شوہر کی جیت کے بارے میں پرامید ہیں تو "فتح خدا کے ہاتھ میں ہے"، یہ وہ جملہ ہے جو برازیل میں ایونجلسٹس زیادہ تر دہراتے ہیں ۔ ایک جملہ "اسرائیل کے خلاف نکلنے کا مطلب خدا کی مرضی سے انحراف ہے" بھی بولا جاتا ہے۔ مشیل بولسونارو نے 4 ملین 700 ہزار سے زائد فالوورز والے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا "برازیل اور اسرائیل پر خدا کی رحمتیں ہوں۔ خدا، وطن، خاندان اور آزادی،" ۔ بعض مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس میں کہا گیا کہ یہ جملہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ اسرائیل کے جھنڈے کے ساتھ اس کی ظاہری شکل کا اسرائیل کی ریاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کے شوہر نے 2018 میں اپنی پہلی انتخابی مہم کے دوران برازیل کے دارالحکومت میں فلسطینی سفارت خانے کو بند کرنے اور برازیل کے سفارت خانے کو وقت کےاجازت دینے کی صورت میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدہ کے بعد انہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہی کاپی قرار دیا جارہا تھا۔ تاہم چار برس قبل اپنی جیت کے بعد انہوں نے فلسطینی سفارتخانہ بند کیا نہ برازیلین سفارتخانے کی جگہ تبدیل کی۔

ان کی اہلیہ انسانی فلاحی کاموں میں اس حد تک سرگرم ہے کہ اس نے "اشاراتی زبان" سیکھی ہے تاکہ اس کے لیے خصوصی ضروریات والے لوگوں سے نمٹنا آسان ہو۔ "العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے مشل سے متعلق جو مطالعہ کیا اس سے اخذ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ایک 14 سالہ بیٹی کی ماں ہے، بیٹی کا نام لورا ہے، میشل اپنی روز مرہ کی زندگی میں تھینک گاڈ کا لفظ دہراتی رہتی ہیں۔ ان حالات کو دیکھ کر انداازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی پرچم والی شرٹ پہننے کی وجہ سیاسی سے زیادہ مذہبی ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں