سعودی عرب کا مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پونے چارارب ڈالرکا فاضل بجٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے مالی سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 14۰14 ارب ریال (3.76 ارب ڈالر) سے زیادہ مالیت کے فاضل بجٹ کی اطلاع دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سہ ماہی میں ملک نے 301 ارب ریال (80 ارب ڈالر) سے زیادہ کی آمدن ریکارڈ کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک سہ ماہی میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن 229 ارب ریال (61 ارب ڈالر) سے زیادہ رہی ہے اور مملکت کے اخراجات 287 ارب ریال (76 ارب ڈالر) سے تجاوزکرگئے ہیں۔

اس تیسری سہ ماہی میں سعودی عرب کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں 2021ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.6 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق شرح نمو میں اضافے کی بڑی حد تک وجہ تیل کی سرگرمیوں میں 14.5 فی صد اضافہ ہے جبکہ غیرتیل معاشی سرگرمیوں میں 5.6 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

مملکت نے ستمبر میں اطلاع دی تھی کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں حقیقی مجموعی ملکی پیداوار میں 12.2 فی صد اضافہ ہوا ہے، جولائی کے آخرمیں شرح نمو کا فلیش تخمینہ 11.8 فی صد تھا لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شرح نمو میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں