مصری طالبعلم کلاس روم میں ہی سگریٹ پینے لگا، ویڈیو وائرل

طالبعلم کا غیر اخلاقی رویہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں سوشل نیٹ کی ویب سائٹس کے صارفین نے ایک ویڈیو کلپ نشر کی ہے سکول کے کلاس روم میں غیر اخلاقی رویہ دکھایا گیا اور اس بد اخلاقی نے لوگوں کو غم و غصہ میں مبتلا کردیا۔

استاد کا مذاق اڑانا

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ اس وقت جب ٹیچر بورڈ پر سبق کی وضاحت کر رہے ہیں تو طالب علم نے نہ صرف سگریٹ جلایا بلکہ ٹیچر نے اسے بطور سزا کلاس سے نکالنے کا فیصلہ کیا تو اس پر اعتراض بھی کیا۔

ویڈیو میں واضح ہو رہا ہے کہ طالب علم کلاس میں پہلی سیٹ پر بیٹھا تھا، استاد سبق سمجھاتے ہوئے بورڈ پر لکھنے میں مصروف ہیں تو طالب علم نے ایک دوسرے ساتھی سے لائٹر لیا اور روشن کر دیا. اس نے ڈینگ مارنے کے شوق میں سگریٹ اور استاد کو کھلا چیلنج کیا۔ یہی نہیں اس نے جان بوجھ کر استاد کو دکھا کر بھی سگریٹ پیا۔

سگریٹ پرینک

کلاس میں موجود طالب علموں میں سے ایک نے اس طالب علم کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر اپ لوڈ کر دیا اور اسے "سگریٹ پرانک" کے عنوان سے نشر کیا کیا۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور طلبہ کے والدین نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

واضح رہے نفسیاتی و تعلیمی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ استاد اور طلبہ کے درمیان احترام، دوستی اور باہمی ستائش پر مبنی رشتہ قائم ہونا چاہیے۔ استاد جسمانی سزا استعمال نہ کرتے ہوئے اپنے طلبہ کیلئے ہمیشہ ایک رول ماڈل بن جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں