منجمد چکن میں غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی عجیب کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوار کے روز مصری سکیورٹی حکام نے منجمد پرندوں کے اندر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی عجیب و غریب کوشش کا انکشاف کیا۔ یہ کرنسی ایک شخص ملک سے باہر سفر کے دوران اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے اسمگلر کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مصری وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق قاہرہ ایئر پورٹ پولیس کی جنرل ایڈمنسٹریشن اس شخص کو تقریباً 143,000 امریکی ڈالر اور 91,000 یورو سے زائد کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

بیان کے مطابق رقم منجمد پرندوں "چکن" کے اندر چھپائی گئی تھی۔ ملزم نے ہوائی جہاز کے ذریعے یہ رقم بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی جاسے ناکام بنا دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں منجمد پرندوں کے اندر ان رقوم کی تلاش کی نگرانی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور پبلک پراسیکیوشن نے واقعے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں