مملکت سعودیہ اور خلیجی ملکوں کے سربراہان نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدر انڈونیشیا کو تعزیتی مراسلے ارسال کیے ہیں۔ سعودیہ کی طرف سے یہ تعزیتی پیغام شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھجوایا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آیا ہے ، جس کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر انڈونیشیا جوکو ویدودو کو تعزیتی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور دوسرے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ تعزیتی خط میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے بھی اظہار ہمدردی کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلہ انڈونیشا کہ دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلو میٹر دور جنوب مشرقی علاقے میں ۔ زلزلے کی گہرائی تقریبا دس کلو میٹر تک زیر زمین تھی۔
موسمیاتی ادارے اور زیر زمین تبدیلوں پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق کسی سمدری طوفان کا خطرہ نہیں ہے۔
انڈونہشیا میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا ہے کہ زلزلے سے کئی عمارات کو نقصان پہنچا ہے ، سب سے زیادہ نقصان ایک اسلامی مدرسے کی بلڈنگ کو پہنچا ہے۔
پیر کے روز آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 700 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد زاید النہیان نے بھی انڈونشیا کے صدر کو اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
-
شدید زلزلے نے انڈونیشیا میں سکول کے بچوں سمیت 252 افراد کی جان لے لی
انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے زلزلے سے کم از کم 252 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ... بين الاقوامى -
سعودی تعلیمی نصاب میں کاپی رائٹ کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی اتھارٹی برائے دانشورانہ املاک نے وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت کے تحت نصاب تعلیم میں کاپی رائٹس کے موضوعات شامل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد ... بين الاقوامى -
سعودی وزیر مذہبی امور کے لئے برازیل میں رواداری کی بااثر شخصیت کا اعزاز
لاطینی امریکا اور کیریبین سی کے قریب بسنے والے ممالک نے اسلامی دعوت سینٹر سینٹر کے تمام اراکین نے سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف ... بين الاقوامى