شہری اور اقتصادی اہداف پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے برادر ملک یمن میں اقتصادی تنصیبات اور شہری اہداف پر حوثی دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’حوثی دہشت گردوں کے حملے، بین الاقوامی برادری کی امن کوششوں اور انشیٹوز مسترد کیے جانے سے یمنی بھائیوں کے مصائب بڑھ رہے ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ’ حوثی یمن کی اقتصادی تنصیبات، سول اداروں، توانائی کی بین الاقوامی راہداری، میری ٹائم سیکیورٹی اور بین الاقوامی تجارتی گزر گاہوں پر مسلسل حملے کرکے حوثی یمنی عوام کے مصائب بڑھا رہے ہیں‘۔

Advertisement

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ’ سعودی عرب یمن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جبکہ حوثی دہشت گردوں کو اسلحہ کی مسلسل سپلائی بند کرانے کا مخالف تھے اور ہیں۔‘

’سعودی عرب چاہتا ہے کہ یمن کو اسلحہ کی برآمد روکی جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا سدباب ہو۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ’ یمنی بھائیوں کی مدد، یمنی صدارتی کونسل کی پرزور حمایت اور یمن میں پائدار امن کے قیام کے حوالے سے تعاون سعودی عرب کا اٹوٹ موقف ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں