فیفاعالمی کپ:ارجنٹائن کے خلاف میچ میں امیرِقطرنے سعودی عرب کا پرچم لہرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فیفا عالمی کپ کے میزبان امیرِقطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کوارجنٹائن کے خلاف میچ کے دوران میں سعودی عرب کا قومی پرچم اٹھاتے اورگلے میں لپیٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح مسکراتے ہوئے امیر کو سعودی پرچم دیتا ہے۔ وہ اسے اپنے گلے میں ڈالتے ہیں اور پرجوش شائقین کی طرف لہراتے ہیں۔

Advertisement

سعودی عرب کےگرین فالکنزعالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف لوسیل اسٹیڈیم میں اترے تھے۔سعودی ٹیم نے اس میچ میں ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا ہے اور اب سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں اس کی شاندار فتح کا جشن منایا جارہا ہے۔

سعودی ٹیم فیفا عالمی کپ ٹورنا منٹ کے گروپ سی میں ہے۔اب اس کا مقابلہ پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیموں سے ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں