ملائشیا:محی الدین اتحادی حکومت کی تشکیل کے لیے انورابراہیم کوساتھ ملانے سے انکاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم محی الدین یاسین نے ملک کے بادشاہ کی جانب سے حزب اختلاف کے رہنما انورابراہیم کے ساتھ مل کر نئی متحدہ حکومت تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

انورابراہیم اور سابق وزیراعظم محی الدین یاسین دونوں نے منگل کے روز ملائشیا کے شاہ السلطان عبداللہ سلطان احمد سے ملاقات کی تھی۔دونوں میں سے کوئی بھی ملک میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کافی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جس کی بنا پر وہ پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کرسکے۔اس کی وجہ سے نئے وزیراعظم کےتقررکا فیصلہ اب بادشاہ پر چھوڑدیا گیا ہے اور اس ضمن میں تمام سیاسی لیڈروں سے میل ملاقاتیں کررہے ہیں۔

Advertisement

انورابراہیم اورمحی الدین یاسین دونوں نے موجودہ حکمران اتحاد کے نئی حکومت تشکیل نہ دینے کے فیصلے کے بعد شاہ السلطان عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔موجودہ حکمران اتحاد نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس لیے وزیراعظم کے تقررکا فیصلہ اب بادشاہ کریں گے۔

  ملائشیا کے  شاہ السلطان عبداللہ سلطان احمد
ملائشیا کے شاہ السلطان عبداللہ سلطان احمد
مقبول خبریں اہم خبریں