امریکہ کے ایل وال مارٹ سٹور پر فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں امریکی پولیس نے کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات گئے ورجینیا کے ایک علاقے چیسپیک میں پیش آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دس مرنے والوں کے علاوہ کئی زخمی بھی ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص خود بھی ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق رات دس بجکر بارہ منٹ پر اطلاع ملی کہ ایک وال مارٹ کے اندر فائرنگ کر دی گئی ہے۔ جس میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
#BREAKING Chesapeake police confirm they responded to the Sam’s Circle Walmart for an active shooter. Multiple people have died and multiple people are injured. @WAVY_News pic.twitter.com/wF6faU4swL
— Michelle Wolf (@MichelleWolfTV) November 23, 2022
تاہم پولیس حکام کے مطابق یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کس کی گولی سے ہلاک ہوا ہے۔ البتہ یہ تصدیق کی گئی ہے کہ پولیس پر کوئی فائر نہیں کیا گیا ہے۔
وال مارٹ اور سٹی پولیس نے اس سے زیادہ کوئی بات کرنے سے فی الحال انکار کر دیا ہے کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔