برطانوی بحریہ کو نئے دور مار میزائلوں سے مسلح کیا جائے گا، ناروے سے معاہدہ طے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی بحریہ اپنے جہازوں کو دور مار میزائلوں سے لیس کرے گی۔ اس سلسلے میں بحریہ کی فری گیٹس اور بحری جنگی جہازوں کو دور تک مار کرنے والے جہاز شکن میزائلوں کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔ اس دور مار میزائل کی وجہ سے برطاانوی بحریہ کے جہاز 115 میل تک اپنے نشانے کو تباہ کر سکیں گے۔

اس امر کا اعلان برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے ناروے میں کیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق کونگدبرگ گروپین اے ایس اے کے بنائے ہوئے اینٹی شپ میزائل گیارہ برطانوی ٹائپ 23 فریگیٹس مسلح کیے جائیں گے اور ٹائپ 45 تباہی پھیلانے والے برطانوی بحری جہازوں کو لیس کیا جائے گا ۔

ان میزائلوں کی لمبائی چار میٹر تک ہو گی، جو دشمن کے بحری جہازوں اور دیگر اہداف کا نشانہ لے سکیں گے۔ یہ میزائل سمندر کے علاوہ زمین پر بھی نشانہ لے سکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کی رینج 115میل تک ہو گی۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق پہلے سے زیر استعمال نیول سٹرائیک میزائلز ہارپون کی جگہ بروئے کار لایا جائے گا۔ پہلے والے میزائل 2023 میں برطانوی بحریہ کے استعمال میں نہیں رہیں گے۔

وزیر دفاع بین ویلس نے کہا 'ناروے کے ساتھ ہمارے دفاعی تعاون کی طویل تاریخ ہے۔ ہماری یہ نئی شراکت داری بھی اپنے اسی بہت قریبی اتحادی کے ساتھ ہے۔ ناروے کے ساتھ یہ معاہدہ رائل نیوی کو پہلے سے زیادہ مضبوط کر دے گا اور اس کے نتجے میں رائل نیوی کی زمین سے زمین پر مار کرنے کی اہلیت بڑھ جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں