مصر کا شام اور عراق میں ایران اور ترکیہ کی کارروائیوں پر اظہار تشویش

قاہرہ کا کشیدگی کم کرنے، خونریزی روکنے اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر نے شام اور عراق میں ایران اور ترکیہ کی فوجی کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مصر نے عراق اور شام میں گذشتہ چند دنوں کے دوران ایران اور ترکیہ کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جو دونوں عرب ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیئے جاتے ہیں۔

Advertisement

قاہرہ وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ مصر چوبیس گھنٹے دلچسپی کے ساتھ پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم شام اور عراق پر ترکیہ اور ایران کے حملوں کو تشویش کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

بیان میں دونوں ملکوں پر مزید خون ریزی روکنے اور شام اور عراق کی خود مختاری کے تحفظ پر زور دیا۔

خیال رہےکہ گذشتہ چند روز سے عراق اور شام میں ترکیہ اور ایران کی جانب سے فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں جن میں کئی افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں