میکسیکو میں شہریوں نے 5 ٹن ’’گواکامول‘‘ ساس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

300 افراد نے بڑی مقدار میں مخصوص ساس تیار کرنے میں ساڑھے تین گھنٹے لگائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

"میکسیکو ڈیلی نیوز" اخبار کے مطابق مغربی میکسیکو کی ریاست میٹواکان کے علاقے بیریپان میں ’’گواکامول‘‘ نامی مخصوص ساس کی 5 ٹن کی مقدار میں تیاری کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ تین سو مرد وخواتین نے ڈش کی تیاری میں حصہ لیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرالیا۔ اس ڈش کو تیار کرنے میں 3 گھنٹے 30 منٹ وقت صرف کیا گیا۔

یہ بڑی ڈش 10 ٹن ایوکاڈو استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ پیاز، ٹماٹر، مرچ، لیمن اور دھنیا بھی شامل کیا گیا۔ ڈش کی یہ تیاری بیریپان میں منعقد "ایوکاڈو ایکسپو 2022" ایونٹ کا حصہ تھا۔ تقریب کو گینز کے حکام کے لیے براہ راست نشر کیا گیا۔ گنیز حکام نے نئے ریکارڈ کی تصدیق کردی۔

قصبے کے میئر الفریڈو ارویو نے کہا ہم نے تیاری کے علاوہ 4 ٹن سے زیادہ "گواکاھمول" بنانے کے لیے درکار چیزوں کو جمع کرنے کا ایک مشکل ہدف حاصل کر لیا اور اسے اتنی تیز رفتاری سے مکمل کرنا حیرت انگیز تھا۔

میکسیکو کے شہریوں نے نیا ریکارڈ بنا کر اس سے قبل کے 3 ہزار 788 کلوگرام کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 6 اپریل 2018 کے بنائے گئے اس ریکارڈ میں 350 افراد نے حصہ لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں