’سابک‘ اور سعودی آرامکو خام تیل کو پیٹروکیمیکل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے لیے پرعزم

یہ منصوبہ راس الخیر شہر میں چارلاکھ بیرل یومیہ کی گنجائش کے ساتھ شروع کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن ’سابک‘ کے سعودی آرامکو کے تعاون سے راس الخیر شہر میں خام تیل کو پیٹرو کیمیکل میں تبدیل کرنے کے لیے مملکت میں پہلا منصوبہ شروع کرنے کےعزم کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز چار لاکھ بیرل یومیہ کی گنجائش کے ساتھ کیا جائے گا۔

سعودی وزیر نے یہ بات کل بُدھ کو جبیل میں "سابک" کی عمارت کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں کہی۔ تقریب میں وزیر توانائی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’سابک‘ اور آرامکو کے باہمی تعاون سے یہ مجوزہ منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔

Advertisement

’سابک‘اور سعودی آرامکو خام تیل کو پیٹرو کیمیکل میں تبدیل کرنے کا پہلا منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

آرامکو اور سابک نے خام تیل کے 45 فی صد کو براہ راست کیمیکلز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک کمپلیکس بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور پروجیکٹ مینجمنٹ، انجینئرنگ اور ڈیزائن کے لیے امریکی انجینیرنگ گروپ KBR کے ساتھ بھی ایک معاہدہ دیا تھا۔

ملٹی بلین ڈالر کا منصوبہ دنیا کی سب سے بڑی خام سے کیمیکل کی سہولت اور سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔ ایک ایسی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے مملکت کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہو گا جو خام تیل کی برآمد پر انحصار کرتی ہے۔

یہ پروجیکٹ سنہ2030ء تک یہ کمپلیکس مملکت کے جی ڈی پی میں حصہ ڈالنے والے سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک بننے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ اقتصادی تنوع کے حصول اور تیل کی برآمد سے اعلیٰ قیمت والی صنعتی مصنوعات کی ترقی کی طرف منتقلی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے مملکت میں مزید متنوع ریفائننگ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے شعبے کو ترقی دینے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اس نظام کا مقصد مینوفیکچرنگ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کو وسعت دینا ہے تاکہ پیٹرو کیمیکلز کی قومی مارکیٹ میں کھپت کو کل ملکی پیداوار کے 15 فی صد سے بڑھا کر 40 فی صد کیا جا سکے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ توانائی کا نظام ہائیڈرو کاربن کے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے حصول اور پیٹرو کیمیکلز کی پیداوار میں پیٹرولیم مائعات سے فائدہ اٹھانے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد صنعتی ایپلی کیشنز کی حمایت اور اسے مقامی بنانے کے لیے خصوصی کیمیکلز کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

تیل کو پیٹرو کیمیکل میں تبدیل کرنے کا یہ پہلا سعودی منصوبہ ہوگا جس کی گنجائش 400,000 بیرل یومیہ ہے

توانائی کے وزیر نے کہا کہ یہ نظام مملکت کی خام تیل کی زیادہ سے زیادہ پائیدار پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جو پیٹرو کیمیکل سیکٹر کی ترقی میں معاون اضافی فیڈ اسٹاکس فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ آئل ڈیمانڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام متعدد ممالک جیسے کہ ہندوستان، چین، برطانیہ اور دیگر کے ساتھ اپنے کام کے ذریعے عالمی منڈی کے لیے پیٹرو کیمیکل مواد کی طلب بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں مزید توسیع کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گیس فیلڈز کی ترقی پر کام کرنے پر زور دیا اور کیا کہ اس منصوبے سے مملکت کے اندر پیٹرو کیمیکل سیکٹر سمیت توانائی کے شعبے کے اجزاء کے لیے سپلائی چینز اور ویلیو چینز کو مقامی بنانے کے لیے معیاری منصوبوں کے قیام میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں