ناقابل یقین: دو دن ملبے تلے دبے رہنے کے بعد بچے کو زندہ نکال لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انڈونیشیا میں زلزلے سے کم از کم 271 افراد کی ہلاکت کے دو دن بعد ملک میں امدادی کارکن ملبے تلے دبے ایک بچے کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ بچہ انتہائی حیران کن طور پر محفوظ رہا۔

رضاکار امدادی کارکن جیکسن کولیپو نے اے ایف پی کو بتایا "جب ہم نے محسوس کیا کہ 6 سالہ ازکا ابھی تک زندہ ہے تو سب رو پڑے اور میں بھی، جو ہوا یہ ایک معجزہ تھا"

بدھ کی شام ایک ویڈیو کلپ میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے مغرب میں واقع سیانجر علاقے کے قریب زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے کے بعد ازکا کو نکالے جانے کی کارروائی کو دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں