بل کلنٹن کرونا کا شکار، سب کو ویکسین لینے کا مشورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کرونا وائرس کے ہلکے انفیکشن کے بعد سب سے کوویڈ ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

کلنٹن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میں ٹھیک ہوں اور گھر میں ہی مصروف ہوں ۔میں اس کے لیے ویکسین اور بوسٹر خوراک حاصل کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔

کلنٹن نے مزید کہا کہ "میں ہر ایک کو ایسا کرنے کی تاکید کرتا ہوں، خاص طور پر جب سردیوں کے مہینے آتے ہیں تو ہمیں ویکسین لگوانی چاہیے۔"

اس سے قبل سابق امریکی صدر نے خون میں انفیکشن کے باعث کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں پانچ راتیں گزاریں۔ وہ اپنی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا بازو پکڑے ہوئے اسپتال سے باہر آتے دیکھے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں