سعودی عرب: مغربی حائل میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کل جمعہ کے روز حائل کے علاقے کے مغرب میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی کیفیت بیان کی گئی ہے۔

اس کلپ میں بارشوں کے نتیجے میں وادیوں میں سے ایک میں طوفانوں کے بہاؤ کو دکھایا گیا ہے جس نے حائل کے علاقے کے کچھ حصوں کو متاثر کیا۔

موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی موسمی رپورٹ میں جمعہ کو 5 خطوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ظاہر کیا تھا۔

موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ موسم کی پچھلی صورتحال میں جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ المکرمہ کے علاقوں کے کچھ حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوگئی کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں