خوفناک ویڈیو: دیکھیں گاڑی میں سوار لڑکی کے ساتھ کیا ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اللہ کی قدرت نے ایک بھارتی لڑکی کو کیسے یقینی موت سے بچا لیا، اس کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا اور دروازے کو کھلا چھوڑ دیا تو ایک لڑکی گاڑی میں کھیلنے کے لیے داخل ہوگئی اور پھر خوفناک حادثہ سے چند سیکنڈ قبل ہی گاڑی سے نکل گئی اور اس کی جان بچ گئی۔

"بچوں کو ایک اور دن کھیلنا چاہئے" کے عنوان کے تحت "آئٹم فکس" ویڈیو سائٹ نے گزشتہ ماہ چونکا دینے والا کلپ شائع کیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص سلور کار سے نکل کر دور چلا جاتا ہے۔ ایک بچی تھوڑا سا مزہ لینے کے لیے اس میں داخل ہوئی ۔ شاید اسے کوئی دلچسپ بات ہاتھ نہ لگی تو وہ بحفاظت گاڑی سے نکل گئی اور صرف دس سیکنڈ بعد ایک تیز رفتار کار آئی اور کار کو زور سے ٹکر مار کر اس گاڑی کو الٹا کر رکھ دیا۔

کسی دوسرے کیمرے سے بنائے گئے ایک اور ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی گھر کے سامنے ایک صوفے پر ایک شخص کے پاس بیٹھی ہے اور یہ حادثہ پیش آنے سے چند لمحے قبل کا منظر ہے۔

ویڈیو پر اپنے تبصرے میں ناظرین نے شدید حیرت کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نےکہا وقت پر گاڑی سے باہر نکل گئی۔ ایک دوسرے نے کہا صرف 10 سیکنڈ نے سب کچھ بدل دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں