مصر:جنونی ڈرائیورنے منی بس راہگیروں پرچڑھادی، 5 افرادجاں بحق، 10زخمی

لاشیں مردہ خانے اور زخمیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں ہفتہ کی شام جنونی ڈرائیور نے منی بس راہگیروں پر چڑھا دی جس سے پانچ افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ مصری حکام نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور پاگل پن کی حد تک تیز رفتاری کے ساتھ اور "بریک" کے بغیر گاڑی چلا رہا تھا۔ اس نے گاڑی جوس کی دکان پر چڑھا دی۔

منی بس سے راہ گیروں کوروندنے جانے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ عزبۃ النخل میں نئے پل کے اوپر سے متعدد افراد گر گئے ۔ جس سے 10 افراد زخمی اور 5 ہلاک ہو گئے ، حادثہ کا شکار ہونے والے افراد عزبۃ النخل کی الطرہ التوفیقیہ سٹریٹ پر چل رہے تھے۔ زخمیوں اور مرنیوالوں کی نعشوں کو فوری طور پر المرج کے ون ڈے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تحقیقات میں مزیدکہا گیا ہے کہ "منی بس" عزبۃ النخل میں نئے پل کے اوپر سے آرہی تھی اور بریک لگنے کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھی اور متعددکاروں سے ٹکرا گئی۔

ایک طبی ذریعہ نے بتایا کہ مہلوکین کی لاشیں مردہ خانے اور زخمیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں